یورپ میں غزہ جنگ کے بعد اسلام فوبیا میں تیزی

IQNA

یورپ میں غزہ جنگ کے بعد اسلام فوبیا میں تیزی

14:07 - December 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3515483
ایکنا: یورپ کے مسلمان غزہ جنگ کے بعد سے اسلام فوبیا میں تیزی کا مشاہدہ کررہے ہیں

ایکنا نیوز- عربی 24 نیوز کے مطابق یورپ میں غزہ جنگ کے بعد سے اسلام فوبیا میں شدت کا إحساس کیا جارہا ہے۔

مسلمانوں کے قبرستانوں کی بے حرمتی، مسجدوں پر حملہ، دھمکی آمیز میسجیز ان چیزوں میں شامل ہیں جنکو نسل پرستی اور اسلام فوبیا کا شاخسانہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

جان سے مارنے کی دھمکیاں

 جنگ غزه کے بعد سے یورپ میں اسلام فوبیا کافی حد تک بڑھ چکا ہے اور فرانس جہاں چھ ملین مسلم ابادی موجود ہے یہاں سب سے زیادہ اسلام فوبیا کا احساس ہورہا ہے۔

فرنچ مسلمانوں کے مطابق انکو آڈیو اور ٹیکسٹ دھمکی آمیز پیغامات ملتے ہیں جنمیں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی ہوتی ہے، مسلم انجمن کے مطابق ہونفلور میں شدت پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ مسلمانوں کی پاک سازی کے لیے اسلحہ تیاری میں لگے ہوئے ہیں۔

 

جرمنی میں جہاں ساڑھے چار ملین مسلمان آباد ہیں وہاں سوشل میڈیا پر مسلمان پریشانی کا شکار ہے اور غزہ وار کے بعد سے انکے خطرات میں اضافہ ہوچکا ہے۔

ماہرین کے مطابق جہاں مسلم اور فلسطین کی حمایت میں ریلیاں ہورہی ہیں وہی پر شدت پسندوں کی جانب سے مسلم آبادی کو تھریٹس بھی مل رہی ہیں۔

 

ہالینڈ جہاں ماضی کے واقعات پہلے ہی سے پریشان کن ہے وہاں گریٹ ویلڈرس اس جنگ کو شدت پسندی کے ٹول کے طور پر استعمال کررہا ہے اور اکثر مسلمانوں کا یہاں خیال ہے کہ ہالینڈ شدت پسندی کی طرف جارہا ہے اور مسلمانوں کے اینٹی ذائیونسٹ کے نام پر مسائل کا شکار کیا جارہا ہے۔

یہودی مخالف ہونے کا الزام ان ممالک میں عام ہورہا ہے جو شدت پسندوں کے لیے ایک لائحہ عمل کے طور استعمال ہورہا ہے۔/

 

4187304

نظرات بینندگان
captcha