یورپ؛ دفاتر میں حجاب پر پابندی

IQNA

یورپ؛ دفاتر میں حجاب پر پابندی

5:07 - December 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3515389
ایکنا یورپ: اعلی عدالت نے حکم دیا ہے کہ یورپی یونین کے ادارے اپنے خواتین اسٹاف کو حجاب سے روک سکتے ہیں۔

ایکنا نیوز- روئٹرز نیوز کے مطابق یورپ کی اعلی عدالت نے ایک حکمنامے میں کہا ہے کہ ادارے اپنے اسٹاف کو حجاب نہ پہننے کا حکم کرسکتے ہیں۔

حجاب بارے عدالتی حکم اس حال میں دیا گیا ہے کہ ایک ایک بیلجیم کی خاتون نے شکایت کی تھی کہ انکو ادارے میں حجاب سے روک دیا گیا ہے اس سے انکی مذہبی آزادی کا حق پامال ہوا ہے۔

یورپ میں آخری سالوں سے حجاب اسلامی پر کشمکش جاری ہے اور سال 2021 میں کافی مسلمانوں خواتین کو کام سے نکال دیا گیا تھا۔

امریکن اسلامی کونسل نے امریکی وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ وہ یورپی عدالت کو اس نامناسب حکمنامے پر عملدرآمد سے روک دیں۔

 

امریکی مسلم کونسل کا خیال ہے کہ اس حکمنامے سے مذہبی آزادی پامال ہوئی ہے اور اس حوالے سے امریکی مداخلت کا حق بنتا ہے۔

مذکور کونسل کے ڈائریکٹر ابراهیم هوپر، کا کہنا تھا: یورپی نے مسلمان خواتین کو حجاب سے روک کر بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی ہے اور اس سے یورپ میں مسلم فوبیا کی فضا ظاہر ہوتی ہے۔/

 

4184742

نظرات بینندگان
captcha