ڈنمارک میں قرآن سوزی پابندی پر ترکی خوش

IQNA

ڈنمارک میں قرآن سوزی پابندی پر ترکی خوش

7:34 - October 29, 2023
خبر کا کوڈ: 3515191
ایکنا انقرہ: ترکی نے ڈنمارک میں قرآن اور مقدس کتب کی بے احترامی پر پابندی کو خوش آئند قرار دیا۔

ایکنا نیوز- ڈیلی حریت کے مطابق ترکی نے ڈنمارک میں قرآن اور مقدس کتب جلانے پر پابندی کو خوش آئند قرار دیا۔

 

ترک وزیر خارجہ هاکان فیدان، نے اس قانون سازی پر جس کا مقصد مقدس کتب کے احترام پر عمل کرنا ہے خوش آئند اور موثر قرار دیا۔

 

فیڈان نے ایک پریس کانفرنس میں ڈنمارکی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہم ڈنمارک اور یورپ میں قرآن سوزی سے بہت سخت ناراضی ہیں جس کو اظھار رائے کی آزادی کا نام دیا جاتا ہے۔

 

فیڈان کے مطابق انکو اس اجلاس سے قبل اطلاع ملی ہے کہ کوپنھاگ میں نفرت انگیز جرائم کو روکنے کے حوالے سے قانون سازی کی جا رہی ہے۔

فیڈان کے مطابق اس قانون کو ڈنمارک کی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہےجسمیں جرمانے سے لیکر دو سال کی سزا تک تجویز شامل ہے، ڈنمارکی وزیر خارجہ نے اس بارے میں مشترکہ تعاون کا ذکر کیا۔

گذشتہ کئی مہینوں سے مختلف ممالک کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن سوزی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جنمیں ڈنمارک، سوئیڈن اور ہالینڈ شامل ہیں۔

 

مذکورہ اقدامات سے ان ممالک کو سفارتی میدان میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ڈنمارک کے سفیر کو ترکی میں دوبار طلب کیا گیا۔

ڈنمارک میں پانچ اپوزیشن جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ انکے اکثریت اراکین مقدس کتب کی توہین کے مخالف ہیں اور قانون سازی چاہتے ہیں۔/

 

4178315

ٹیگس: ترکی ، ڈنمارک ، قرآن ، یورپ
نظرات بینندگان
captcha