گستاخ قرآن نے دوبارہ قرآن سوزی کی دھمکی دے دی

IQNA

گستاخ قرآن نے دوبارہ قرآن سوزی کی دھمکی دے دی

7:12 - July 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3514630
ایکنا سوئیڈن: سلوان مومیکا نے دھمکی دی ہے کہ اس ہفتے کو وہ دوبارہ قرآن مجید اور عراقی پرچم کو اسٹاک ہوم میں جلا دے گا.

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے وطن سرب کے مطابق عراقی نژاد سوئیڈش شھری سلوان مومیکا نے دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ وہ دوبارہ قرآن سوزی کا ارادہ رکھتا ہے۔

عراقی وزارت امور خارجه  اور دنیا بھر میں شدید اعتراضات کے باوجود گستاخ قرآن  37 سالہ مومیکا  نے کہا ہے کہ وہ قرآن مجید کو اپنے ملک (عراق) کے پرچم کے ساتھ عراقی سفارت خانے کے سامنے جلا دے گا۔

عراقی گستاخ نے کہا ہے کہ وہ جعمرات بیس مئی کو دن کے ایک بجے اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے  اس کام کو اپنے عراقی دوست  سلوان نجم کے ساتھ اس کام کو انجام دے گا۔


انکا کہنا تھا کہ وہ قرآن سوزی کے عمل کو ترک نہیں کرے گا یہانتک کہ قرآن پر پابندی عائد نہ کی جائے یا قرآن میں قتل و غارت سے موجود آیات کو حذف نہ کیا جائے۔

وزارت خارجه عراق نے کہا ہے کہ انہوں نے سوئیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس گستاخ کو فوری طور پر عراق کے حوالے کردیں۔

قابل ذکر ہے کہ سلوان مومیکا ایک شدت پسند مسلح گروپ کا رکن رہا ہے جو ایک پناہ گزین کے طور پر سوئیڈن میں آیا ہے انکا اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی ہے اور سوئیڈن سے مسلمانوں کا اخراج چاہتا ہے۔

مومیکا نے متعدد بار کہا ہے کہ اس کا عراق سے کوئی تعلق نہیں وہ عراق کو اپنا ملک نہیں مانتا اور بائی چانس وہ عراق میں پیدا ہوا ہے اگرچہ انہوں نے ایک عراقی خاتون سے شادی کی ہے اور اس کے دو بیٹے ہیں۔/

 

4155581

نظرات بینندگان
captcha