توہین قرآن روکنے کے لیے اجتماعی کاوش ضروری ہے

IQNA

اسلامی تعاون تنظیم:

توہین قرآن روکنے کے لیے اجتماعی کاوش ضروری ہے

6:36 - July 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3514565
ایکنا تھران: او آئی سی نے ہنگامی اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اجتماعی اقدامات پر زور دیا ہے۔

ایکنا نیوز- المیادین نیوز کے مطابق او آئی سی کی طرف سے یہ بیان بدھ کے روز سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سعودی عرب میں بلائے گئے ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

 

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین برہیم طحٰہ نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی قانون کے فوری اطلاق کے حوالے سے عالمی برادری کو مسلسل یاد دہانی کرانی چاہیے، جو واضح طور پر مذہبی منافرت کی کسی بھی حمایت سے روکتا ہے۔

خیال رہے کہ کئی سال قبل عراق سے سویڈن فرار ہونے والے ایک شخص نے ملک میں عیدالاضحیٰ کے پہلے دن اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر قرآن پاک کے اوراق پھاڑ کر نذرآتش کر دیے تھے، بعد ازاں پولیس نے اس کے خلاف نسلی یا قومی گروہ کے خلاف مظاہرے کرنے اور اسٹاک ہوم میں جون کے وسط سے لگی آگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

 

سویڈن میں پیش آنے والے اس واقعے پر پاکستان، ترکیہ، اردن، فلسطین، سعودی عرب، مراکش، عراق اور ایران سمیت متعدد ممالک کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے بھی معاملے پر اسلامی ممالک تنظیم کی ہنگامی نشست کی تجویز پیش کی تھی۔

او آئی سی نے واقعے کے ایک دن بعد اس معاملے پر بات چیت کے لیے اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

 

4151972

نظرات بینندگان
captcha