حقانی کی ہلاکت: طالبان کے ایک گروہ کی تردید

IQNA

حقانی کی ہلاکت: طالبان کے ایک گروہ کی تردید

14:48 - August 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3337521
بین الاقوامی گروپ:افغان طالبان کے ایک گروہ کی جانب سے حقانی گروپ کے سربراہ مولانا جلال الدین حقانی کے انتقال کی خبر کی تردید کر دی گئی ہے

ایکنا نیوز- طالبان دھڑے کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جلال الدین حقانی کی موت کی خبروں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔

گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی اور کئی طالبان ذرائع نے جلال الدین حقانی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تقریباً ایک سال قبل طبعی وجوہات کی بنا افغانستان میں ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد انہیں افغانستان کے صوبہ خوست میں دفنایا گیا۔

افغانستان کے طالبان کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جلال الدین حقانی بیمار تھے، اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔

1024607

نظرات بینندگان
captcha