سعودی مساجد میں افطاری پر پابندی

IQNA

سعودی مساجد میں افطاری پر پابندی

6:05 - March 06, 2024
خبر کا کوڈ: 3515986
ایکنا: رمضان المبارک کے قریب آنے کے موقع پر حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں افطاری کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے العربی الجدید کے مطابق سعودی عرب نے کھانا کھانے یا افطاری کے بعد مسجد کے اندر صفائی کے حوالے سے خدشات کے پیش نظر رمضان المبارک کے دوران مساجد میں افطار دسترخوان پر پابندی عائد کردی تھی۔

 

 اس ملک کی اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کی وزارت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ حفظان صحت اور صحت کے مسائل کی وجہ سے ان کی مساجد کے اندر افطار کا اہتمام نہیں کیا جانا چاہیے۔

 

اس اعلان میں کہا گیا ہے: اجتماعات کے امام اور مؤذن مساجد کے صحن میں افطاری کے لیے مناسب جگہ تلاش کریں اور اس مقصد کے لیے عارضی کمرہ یا خیمہ نہ بنایا جائے۔ وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اجتماعی ائمہ اور مساجد کے مؤذن افطار کے پروگراموں کے لیے روزہ داروں سے چندہ جمع نہ کریں۔

 

ان ممانعتوں کے علاوہ مسجد کے اندر کیمروں کا استعمال اور تصویر کشی بھی ممنوع ہے اور آن لائن میڈیا سمیت کسی بھی میڈیا میں نماز نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔/

 

4203450

نظرات بینندگان
captcha