ڈنمارک، قرآن مجید کی توہین کے خلاف قانون منظور

IQNA

ڈنمارک، قرآن مجید کی توہین کے خلاف قانون منظور

6:05 - December 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3515446
ایکنا ڈنمارک: گذشتہ روز ڈینش پارلیمنٹ نے قرآن مجید کی توہین کو روکنے کے لئے قانون پاس کیا ہے۔

ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق ڈنمارک میں متعدد بار قرآن سوزی کے واقعات اور دنیا بھر میں احتجاج اور مظاہروں کے بعد یورپی ملک ڈنمارک میں قرآن کریم کی مسلسل توہین کے واقعات رونما ہونے کے بعد ملکی پارلیمنٹ نے توہین آمیز واقعات کو روکنے کے لئے قانون پاس کیا ہے۔

 

پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون کے مطابق قرآن مجید کی توہین منع ہے اور آج کے بعد توہین آمیز واقعات کو قانونی طور پر روکا جائے گا۔

 

یاد رہے کہ یورپ میں آزادی اظہار بیان کے نام پر قرآن کریم کی شان میں گستاخی کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ ان واقعات کے بعد ڈنمارک عالمی مخصوصا اسلامی ممالک کے دباو کا سامنا تھا جنہوں نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو محدود کیا تھا۔

 

 

4186537

نظرات بینندگان
captcha