ڈنمارک میں توہین قرآن روکنے کے حوالے سے قرار داد پیش

IQNA

ڈنمارک میں توہین قرآن روکنے کے حوالے سے قرار داد پیش

5:05 - November 15, 2023
خبر کا کوڈ: 3515284
ایکنا ڈنمارک: پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کی گیی ہے جسمیں مقدس کتب کی توہین پر دو سال قید کی سزا ہوسکے گی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے العربیه کے مطابق توہین کتب مقدس قرار داد کو ڈنمارک کی پارلیمنٹ پیش کی گیی ہے۔

ڈنمارک کی حکومت نے کہا ہے کہ قرآنی سوزی کے نتیجے میں جو حالات پیدا ہوچکے ہیں وہ ڈنمارک کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

 

اس قرارداد کے متن کے مطابق اس کا مقصد مقدس کتب کے ساتھ توہین آمیز رویہ کسی بھی شکل میں جرم شمار ہوگا اور مجرمین کو دو سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

 

پولیس سروے کے مطابق 21 جولائی سے 24 اکتوبر تک 483 واقعات ہوچکے ہیں جنمیں قرآن سوزی اور یا پرچم کو جلانے کے اقدامات شامل ہیں۔

 

وزارت انصاف  ڈنمارک کے بیان میں کہا گیا ہےکہ قرار داد پیش کردی گیی ہے تاکہ مقدس متون کے ساتھ توہین کو روکا جاسکے اور ابتدائی مرحلے میں تمام مقدس مذہبی چیزوں کی توہین شامل تھی۔

 

اس قرار داد کو شروع میں بعض سیاست دانوں، آرٹسٹوں اور میڈیا پرسنز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ یہ اظھار رائے کی آزادی کے منافی ہے۔

 

وزیر انصاف پیٹر هوملگارڈ نے ملکی سالمیت کو درپیش خطرات کے حوالے سے کہا: ان تبدیلیوں کے ساتھ پولیس اور عدالت کا کام آسان ہوگا۔

 

 سال ۲۰۰۶، کو رسول گرامی (ص)، کے توہین آمیز کارٹوں پر دنیا بھر میں ڈنمارک کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔

 

قرارداد کو آج کمیٹٰی میں پیش کردی گیی اور جایزے کے بعد اس پر ووٹنگ ہوگا۔

 

گذشتہ مہینوں میں مختلف اسلامی ممالک کے سفارت خانوں مقابل قرآن سوزی کے واقعات ہوچکے ہیں

 

ان اقدامات پر کئی ممالک میں ان ممالک کے سفراء کی طلبی ہوئی ہے۔/

 

نظرات بینندگان
captcha