جرمنی؛ فلسطینی علامات اسکول میں ممنوع

IQNA

جرمنی؛ فلسطینی علامات اسکول میں ممنوع

17:54 - October 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3515118
ایکنا جرمنی: برلن میں تعلیمی کونسل نے اسکولوں میں ہر قسم کی فلسطینی علامات، پرچم یا مفلر پہننے پر پابندی عاید کردی۔

ایکنا نیوز- شامی ٹیلی ویژن کے مطابق برلن میں تعلیمی کونسل نے ہر قسم کی فلسطنی علامت والی چیز کو اسکول میں ممنوع کردیا جسمیں فلسطین کے حق میں نعرے، فلسطینی مفلر اور فلسطینی پرچم وغیرہ شامل ہیں۔

اسکولوں میں بچوں کے والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو فلسطین-اسرائیل جنگ سے دور رکھیں اور اس حوالے سے کسی قسم کے مظاہرے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اسی حوالے سے جرمنی میں مقیم شامی بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کو ایک رپورٹ دی گیی ہے جسمیں جنگ کے اثرات بچوں اور اسٹاف پر اجاگر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ مطمین رہیں کہ انکے بچے اور اسٹاف وغیرہ مکمل امن میں رہیں گے اور والدین بھی کہا گیا ہے کہ بچوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ سوشل میڈیا پر ان معاملات اور دلخراش تصاویر وغیرہ سے دور رہیں۔

اسی حوالے سے جرمن وزارت تعلیم نے اسکولوں کو تاکید کی ہے کہ برلن کے اسکولوں میں اسرائیل مخالف ہر قسم کی سرگرمی کو مانیٹر کرے اور کسی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہ دیں۔

اس سے پہلے جرمن چانسلر اولاف شولتس نے صھیونی رژیم کے حق میں خطاب کیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیل سے نفرت کو برداشت نہیں کریںگے۔/

 

4175281

 

 

نظرات بینندگان
captcha