پیرس؛ اولمپیک گیمز میں حجاب پابندی پر عالمی اعتراضات

IQNA

پیرس؛ اولمپیک گیمز میں حجاب پابندی پر عالمی اعتراضات

5:34 - October 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3515065
ایکنا پیرس: فرانس نے اولمپیک گیمز میں حجاب پر پابندی کا حکم دیا ہے جس پر عالمی سطح پر اعتراضات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق فرانس کی جانب سے حجاب پر پابندی اس حال میں لگایا گیا ہے کہ فرانس گذشتہ سو سال سے اولمپیک گیمز کی میزبانی کرنے کی کوششوں میں مصروف تھا۔

فرانس کی 67 ملین آبادی کا دس فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہے اور حالیہ گیمز میں حجاب پر پابندی قابل توجہ بن رہی ہے۔

فرانس کے وزیر اسپورٹس آملی اودیا کاسترا (Amelie Oudea-Castera)، نے اعلان کیا ہے کہ حجاب کے ساتھ گیمز میں داخلے کی اجازت نہ ہوگی۔

پیرس ۲۶ جولائی سے  ۱۱ آگست ۲۰۲۴ تک اولپیک گیمز کی میزبانی کرے گا۔

اسلامک اسپورٹس فیڈریشن نے اس حوالے سے تشویش کا اظھار کیا ہے۔

مذکورہ فیڈریشن نے بیان میں تاکید کی ہے کہ یہ پابندی بقائے باہمی کو نقصان پہنچائے گی۔

 

حجاب پابندی پر مراکش کے سابق وزیراعظم سعدالدین العثمانی اور انسانی حقوق تنظیم کے نمایندے مارتا هورتادو، نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے.

هورتادو کا کہنا تھا: خواتین کو اس بات پر پابند نہیں کرسکتے کہ وہ کیا پہنیں یا نہ پہنیں اسکے آگے جاکر بڑے مضمرات سامنے آسکتے ہیں۔

اسپین میں اسلامی انجمنوں کے اسپورٹس کمیٹی کے سربراہ ادریس الوهابی، کا کہنا تھا کہ فرانس میں اس اقدام کا ایک مقصد دراصل مراکش کو پیغام دینا ہے۔

فرانس کے اس اقدام پر شدید اعتراضات کا سلسلہ بین الاقوامی شخصیات کے علاوہ این جی اوز اور مختلف سوشل میڈیا پر بھی جاری ہیں۔

سیاسی أمور کے تجزیہ کار اور رائٹر یاسر الزعتری، نے اس کو مسلمانوں کے خلاف ایک زبردست سازش قرار دیا ہے۔

ایک اور ایکٹویسٹ کا کہنا تھا: فرانس کے صدر سیکولرازم کے نام پر حجاب سے لڑ رہا ہے حالانکہ وہ پاپ کے مذہبی پروگرام میں شرکت کررہا ہے پس واضح ہے کہ میکرون مذہب کا نہیں بلکہ  دین اسلام کے مخالف ہے۔

 

فرانس میں بھی مسلمانؤں نے اس پابندی پرشدید اعتراض کیا ہے۔

 

اگست میں فرانس کے وزیر کھیل نے فیصلہ کیا کہ اسکولوں میں عبایہ پر پابندی ہوگی اور اس کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اعتراضات کے باوجود فرانس کی اعلی عدالت نے سات ستمبر کو اس قانون اور پابندی کی حمایت کی اور اعلان کیا کہ جون میں فرانس میں اولمپیک گیمز پر پابندی لگائے جائے گی۔/

 

4173328

نظرات بینندگان
captcha