اقوام متحدہ نے فرانس اولمپیک گیمز میں حجاب پر پابندی کی مخالفت کردی

IQNA

اقوام متحدہ نے فرانس اولمپیک گیمز میں حجاب پر پابندی کی مخالفت کردی

7:37 - September 29, 2023
خبر کا کوڈ: 3515024
ایکنا پیرس: اقوام متحدہ نے پیرس 2024 اولپیک مقابلوں میں خواتین کی حجاب پر پابندی کی مخالفت کردی۔

ایکنا نیوز- اسکای نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے منگل کو پیرس کی جانب سے اولمپیک گیمز میں خواتین کی حجاب پر پابندی کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

انسانی حقوق کے ترجمان مارتا هورتادو، نے جینوا میں ایک سوال کے جواب میں حجاب پر پابندی کے حوالے سے کہا: ہم بطور کل کہنا چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ اس چیز کی مخالفت کرتا ہے کہ ہم خواتین کو مجبور کریں کہ وہ کونسا لباس پہنیں یا نہ پہنیں۔

 

گذشتہ اتوار کو فرانس کے وزیر کھیل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مدارس میں حجاب پر پابندی کو مزید سخت بنایا جارہا ہے اور اولمپیک گیمز 2024 میں فرانس خواتین کھلاڑیوں کو حجاب سے روک دی جائے گی۔

املی اودئا کاسترا کا کہنا تھا : ہماری ٹیم میں شریک خواتین حجاب کے ساتھ شریک نہیں ہوں گی۔

 

انہوں نے وزیر کھیل کی جانب سے حجاب پر پابندی کے حوالے سے اسکو سیکولرازم کا أصول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اولمپیک گیمز کے مقابلے گیارہ اگست 2024 کو شروع ہوں گے۔

فرانس سیکولرازم کے قوانین کے تحت ان ممالک میں شامل ہے جہاں خواتین کو پبلک مقامات پر حجاب سے روکی جاتی ہے، اب دیکھنا ہوگا کہ اولمپیک گیمز 2024 میں میزبان ملک اپنی خواتین کے ساتھ دیگر ممالک کی خواتین کو بھی حجاب سے روکتا ہے یا نہیں ؟؟

 

4171423

نظرات بینندگان
captcha