رهبر انقلاب کا حزب‌الله لبنان رہنما کے نام پیغام

IQNA

شیخ عفیف نابلسی کی وفات پر پیغام

رهبر انقلاب کا حزب‌الله لبنان رہنما کے نام پیغام

6:56 - July 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3514618
ایکنا تھران: حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے مجاهد عالم دین حجت‌الاسلام والمسلمین شیخ عفیف نابلسی کی وفات پر سیدحسن نصرالله کو تسلیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق رہبر معظم رهبری؛ کے دفتر سے جاری پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

"بسم‌الله‌الرحمن‌الرحیم

جناب حجةالاسلام‌والمسلمین آقای سیدحسن نصرالله برادر عزیز دام‌عزّه
سلام علیکم و رحمةالله

عالم مجاهد، جناب حجةالاسلام‌والمسلمین شیخ عفیف نابلسی کی وفات پر انکے خاندان اور آپ تمام مجاہدین  لبنان و فلسطین کو تسلیت پیش کرتا ہوں اور انکے لیے  رحمت و مغفرت الهی طلب کرتا ہوں.


آپ کی سلامتی و توفیق و عزت کے لیے دعا گو رہونگا۔

والسلام‌علیکم و رحمةالله
سید علی خامنه‌ای
۴۰۲/۴/۲۳"

شیخ عفیف النابلسی، لبنان کے معروف علما میں شمار ہوتا ہے جو مجاہدین اور استقامتی بلاک کے مضبوط حامی تھے، وہ گذشتہ روز طویل علالت کے بعد دار فانی کو وداع کرگیے۔/

 

4155024

نظرات بینندگان
captcha