اقوام متحدہ سربراہ کی جانب سے آیت‌الله سیستانی کے خط کا استقبال

IQNA

اقوام متحدہ سربراہ کی جانب سے آیت‌الله سیستانی کے خط کا استقبال

6:02 - July 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3514561
ایکنا بغداد: جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ نے قرآن سوزی بارے آیت‌الله سیستانی کے خط ملنے اور انکی کاوش کو قابل قدر قرار دیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الفرات نیوز کے مطابق آنٹیونیوگوٹریس نے کہا ہے کہ انکو عراقی مرجع آیت اللہ سیستانی کی طرف سے خط موصول ہوچکا ہے۔

 

عراقی وزارت خارجه نے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے عراقی وزیراعظم کے مشیر فؤاد حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو میں قرآن سوزی اورمظاہروں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

عراقی وزیر خارجہ نے فون پر گفتگو میں اسلامی ممالک میں اس حوالے سے غصے کے حوالے انکو آگاہ کرتے ہویے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے اسلام فوبیا، شدت پسندی اور نفرت کی فضا پنپ سکتی ہے۔

 

عراقی وزیر فؤاد حسین نے اس طرح کے اقدامات کو بقایے باہمی اور رواداری کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے چارہ جوئی کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے اس واقعے کے حوالے سے اسلامی ممالک کے تحفظات پر اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات قابل مذمت ہیں۔

گوٹریس نے اسلامو فوبیا کے خاتمے پر تاکید کرتےہوئے کہا: آیت‌الله العظمی سیستانی کا اس بارے خط موصول ہوچکا ہے اور انکی کاوشیں قابل قدر ہیں اور جلد اس کا جواب ارسال کرونگا۔/

 

4151701

نظرات بینندگان
captcha