ایکنا نیوز کے مطابق بین الاقوامی قدس شریف کانگریس میں ایرانی اعلی شخصیات اور غیر ملکی دانشور کی شرکت متوقع ہے جو تقریب مذاہب اسلامی فورم کے تعاون سے بدھ کو جاسوسی مرکز یا سابق امریکی سفارت خانے کے مقام پر تہران میں منعقد کیا جارہا ہے۔
اس بین الاقوامی کانگریس میں ایرانی مدارس کے سربراہ آیتالله اعرافی، تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سیکریٹری حجتالاسلام والمسلمین حمید شهریاری، حماس کے سنئر رہنما، خلیل الحیه، بحرین کے حجتالاسلام و المسلمین دقاق انسانی حقوق کے نمایندے، غریبآبادی، فلسطین فاونڈیشن کے آیتالله اختری، اور اقلیتی امور کے نمایندے حسین اکبری کی شرکت متوقع ہے۔
اس موقع پر میڈیا نشست، شاعری کی محفل اور قرآنی محافل کا بھی اہتمام ہوگا جنمیں مختلف مذہبی اور ادبی ادارے شریک ہوں گے۔
اس کانگریس اور دیگر پروگراموں سے استفادے کے خواہشمند افراد ایڈریس : abarat.tv پر فالو کرسکتے ہیں۔/