افطاری کیسی ہو ؟

IQNA

افطاری کیسی ہو ؟

8:33 - April 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3511680
معتدل خوراک اور ورزش سے روزے کے بہترین اثرات حاصل کرسکتے ہیں۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- افطاری میں گرم پانی اور کجھور کھانے کی خاص اسلامی اور طبی تاکید موجود ہے۔ اسکو دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے 
پہلا حصہ: ٭ تین سے پانچ کھجوریں 
ایک کپ گرم پانی/ سوپ / مکس پھل (بغیر چینی اور مسالے کے)
20 منٹ کا وقفہ کریں(جس مین نماز اور دیگر کام مین اپنے آپ کو مصروف رکھیں) پھر
دوسرا حصہ : ویسا ہی ہو جیسا عام طور پر رات میں کھانا کھایا جاتا ہے 
اس میں پھل اور سبزی زیادہ شامل کریں ، مرغن غذاوں سے اجتناب کریں 
 
♦️ روزہ افطار کے بعد نڈھال ہونے کی کیا وجہ ہے؟
 
 
♦️ڈی ہائیڈریشن / پانی کی کمی 
ہمیں کتنا پانی پینا چاہئے ؟❓
 
جسم کو 24 گھنٹوں میں دو لیٹر ، تقریبا بارہ گلاس پانی چاہئے 
جسے دودھ دہی اور پھلوں کی شکل میں بھی حاصل کیا جاسکتا ہے 
 
♦️ کن چیزوں سے جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے؟ 
بازاری کولڈ ذرنکس ، یہ گردوں پر بھی اثر ڈالتی ہیں 
چائے زیادہ پینے سے بھی جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے
 
♦️پانی پینےکی ترتیب 
افطار کے بعد سے وقفے وقفے سے پانی پئیں 
ایک وقت میں ایک گلاس 
جتنے گھنٹے  جاگتے ہیں اس دوران ہر گھنٹے میں پانی لیں۔
 
♦️ کچھ مسائل ؛
 
سر درد : وجوہات 
٭ پانی کی کمی 
٭ نیند کی کمی 
٭ چائے اور کافی کی عادت 
 
♦️ مناسب نیند: ابھی سے ہی نیند کا نظام الاوقات متعین کریں ، کم ازکم 6 گھنٹے نیند لیں۔
جب کوئی دماغی یا تخلیقی کام کرنا ہو اور نیند کا غلبہ محسوس ہو تو 
15 سے 20 منٹ  کی نیند  ضرورلیں جس کے بعد آپ تروتازہ محسوس کریں۔  دوپہر کے بعد قیلولہ  بھی لازمی کریں۔
 
♦️ ورزش
ایک غلط فہمی ہے کہ روزے مین ورزش نہی کرسکتے۔۔یہ بالکل غلط ہے۔بلکہ رمضان میں ورزش سے دوگنا فائدہ ہوتا ہے۔
اس کا بہترین وقت عصر کے بعد کا ہے جس میں چہل قدمی کریں ، یا ہلکے پھلکے انداز میں ورزش کریں ،
رمضان میں روزانہ کرنا مشکل لگے تو ایک دن چھوڑ کر کریں 
اس کے دو فائدے ہیں 
1۔ وزن قابو رہتا ہے 
2۔ نشاط حاصل ہوتا ہے
 
♦️
نظرات بینندگان
captcha