امریکا نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پر ’نافرمان‘ عمران خان کو سزا دی، روس

IQNA

امریکا نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پر ’نافرمان‘ عمران خان کو سزا دی، روس

19:41 - April 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3511629
روس نے امریکا پر پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس نے امریکا پر پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا ہے اور اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف نے کہا کہ امریکا نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پر ’نافرمان‘ عمران خان کو سزا دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے مغربی اتحادی فروری میں عمران خان کے دورہ روس کو منسوخ کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے تھے، دورہ منسوخ نہ کرنے پرنائب امریکی وزیرِ خارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لیو نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو طلب کیا اوردورہ فوری طور پر منسوخ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی تحلیل امریکا کا اپنے مقصد کیلئے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی ایک نئی کوشش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان بھی یہ کہہ چکے ہیں ان کی حکومت ختم کرنے کی کوشش کی پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے اور انہیں دورہ روس ملتوی نہ کرنے اور مغرب کو ایبسولیوٹلی ناٹ کہنے پر سازش کا نشانہ بنایا گیا۔

نظرات بینندگان
captcha