آسٹریلیا میں مسلم حمایت مہم کا آغاز

IQNA

آسٹریلیا میں مسلم حمایت مہم کا آغاز

11:05 - August 24, 2014
خبر کا کوڈ: 1442428
بین الاقوامی گروپ: مقامی اخبار میں سابق فوجی سربراہ کے مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی بیان کے بعدآسٹریلیا کے مختلف مذاہب کے لیڈروں کا مسلمانوں کی حمایت میں مہم کا آغاز

ایکنانیوز- اطلاع رساں ادارے «SBS» کے مطابق دو ہفتے پہلے سابق آسڑیلین فوجی سربراہ «پیتر لیهی» کے اس بیان کے بعد کہ "ہم سو سال تک مسلمانوں کے خلاف لڑیں گے" پر اعتراض کرتے ہوئے آسٹریلیا میں عیسائی اور یھودی مذہبی لیڈروں نے " ہم مسلمانوں سے عشق کرتے ہیں "کے عنوان سے مسلم حمایت مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔
اس مہم کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ مسلمانوں کے حوالے سے آسٹریلیا میں اسلام کا درست چہرہ پیش نہیں کیا گیا ہے۔
مختلف مذہبی لیڈروں کا کہنا ہے : شدت پسندی اور تشدد پسند گروپس اور داعش وغیرہ کسی طرح مسلمانوں کے افکار کی نمائندگی نہیں کرتی ۔
اب تک ایک سو پچاس عیسائی ، یھودی اور دیگر مذاہب کے علماء اس مہم کی حمایت پر دستخط کر چکے ہیں
اور ان کی طرف سے درخواست کی گئی ہے کہ آسٹریلین عوام مسلمانوں کی مکمل حمایت کریں۔

1442229

ٹیگس: مسلم ، مہم ، آسٹریلیا
نظرات بینندگان
captcha