تھائی لینڈ میں«صلح و عدالت» مرکز کا قیام

IQNA

تھائی لینڈ میں«صلح و عدالت» مرکز کا قیام

16:29 - August 23, 2014
خبر کا کوڈ: 1442253
بین الاقوامی گروپ: صلح اور عدالت سنیٹر«الوسطیه» کے نام سے گذشتہ روز افتتاح کیا گیا۔

 ایکنا نیوز- شعبہ مشرقی ایشیاء- اس مرکز کی افتتاح تقریب میں ایک ہزار سے زائد علمی اور مذہبی دانشور،یونیورسٹیوں کے اساتذہ،اسلامی مراکز کے سربراہ ،سفارت کاروں کے علاوہ  ایرانی رایزنی مرکز کے سربراہ نجاریاں زادہ بھی شریک تھے۔
تھائی لینڈ کے شیخ الاسلام اور کویت کے بین الاقوامی مرکز «الوسطیه» کے تعاون سے اس مرکز کو قائم کیا گیا ہے اور اس مرکز کا نام قرآن کے سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۱۴۳ سے لیا گیا ہے جسمیں خدا کا ارشاد ہے :«و کذلک جعلناکم امة وسطا».
اس مرکز کے قیام کا مقصد دنیا بھر میں جہالت و نادانی اور شدت پسندی کی روک تھام ہے تاکہ دنیا کے مہذب معاشروں میں صلح و عدالت کی راہ ہموار ہو اور اس طریقے سے انسانوں میں ہم آہنگی اور رواداری کے زریعے سے شدت پسندی اور جنگ و جدل کو ختم کیا جاسکے۔

1441845

ٹیگس: عدالت ، صلح ، مرکز
نظرات بینندگان
captcha