ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے قریب دستی بم کو گذشتہ روز برآمد کیا گیا۔
اسٹاک ہوم پولیس نے واقعے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
سوئیڈن میں اسلامی انجمن کے سربراہ «محمد تمسمانی» نے کہا کہ لگتا ہے کہ مسجد کو دھمکیوں کے بعد عملی اقدام شروع کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے درخواست کی تھی کی مسجد کے اطراف میں کیمرے لگایے جائے تاہم پولیس نے مطالبہ رد کیا تھا۔
اسلامی انجمن کے سربراہ نے کہا کہ سیکورٹی پر عدم توجہ سے لوگوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔/