قرآنی سوزی پر اعتراض کرنے والے مسلمانوں پر تشدد

IQNA

قرآنی سوزی پر اعتراض کرنے والے مسلمانوں پر تشدد

7:44 - May 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3511881
تہران(ایکنا) سوئیڈن کی پولیس نے ڈنمارکی اسلام مخالف سیاست دان کی توہین قرآن پر مظاہرہ کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہویے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق سوئیڈن کی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور ایک مسلمان شخص کو جونعرہ تکبیر لگاتے ہوئے اوسٹرپلان میدان میں راسموس پالوڈن کی رہایش گاہ کی جانب جانے کی کوشش کررہا تھا انکو گرفتار کرلیا۔

 

پولیس اہلکاروں نے پالوڈن کی حمایت میں مسلمان مظاہرین کو اسلام مخالف گستاخ قرآن سیاست دان کی رہایش گاہ کی جانب بڑھنے سے روک دیا۔

 

واضح رہے کہ ڈنمارک کی دائیں بازو پارٹی کے شدت پسند رہنما اب تک سوئیڈن کے مختلف شہروں میں متعدد بار قرآن مجید کو نذر آتش کرچکا ہے تاکہ الیکشن میں کامیابی کے لیے اسلامو فوبیا سے مدد لے سکے۔

 

ڈنمارکی سیاست دان پولیس کی حمایت سے مختلف شہروں میں سرعام توہین قرآن اجتماعات لگانے میں مصروف ہے۔

 

اسلام مخالف پالوڈن اس حال میں قرآن سوزی کی حرکتوں میں مصروف ہے کہ اس سے پہلے پولیس بیان دے چکی ہے کہ قرآن سوزی اجتماع کشیدہ حالات کی وجہ سے ممکن نہیں اور وہ ایسے اجتماعات کی اجازت دینے سے قاصر ہے ۔/

4057676

 

نظرات بینندگان
captcha