دنیا بھر میں دہشت گردی کا جڑ امریکہ ہے- ملی یکجہتی کونسل

IQNA

دنیا بھر میں دہشت گردی کا جڑ امریکہ ہے- ملی یکجہتی کونسل

7:53 - May 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3509313
شیعہ سنی علما اور تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پر مظاہرہ ہوا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کے تعاون سے فلسطین میں اسرائیلی بربریت اور قبلہ اول سے یکجتہی کے لیے مظاہرہ ملی یکجہتی کونسل کے تعاون سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے منعقد ہوا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ دنیائے اسلام میں دہشتگردی کا اصل محرک امریکہ اور اسرائیل ہیں اور فلسطین و افغانستان سے لیکر تمام اسلامی ممالک میں فسادات کے پچیچھے یہی امریکہ و اسرائیل ملوث نظر آتے ہیں۔

مقررین نے فلسطین اور غزہ کے علاوہ کابل کے سید الشھدا اسکول واقعے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلانے والے اور نفاق کا بیج بونے والے آمریکا اور اسرائیل ہیں، کابل میں بچیوں اور دیگر مسلمانوں کا اصل قاتل امریکا اور اسرائیل ہے ۔

دنیا بھر میں دہشت گردی کا جڑ امریکہ ہے- ملی یکجہتی کونسل

مقررین نے کہا کہ امام خمینی کی بدولت دنیا اسلام میں وحدت اور بیداری کی لہر آئی اور جس فلسطین کو مکمل ہڑپ کرنے کے بعد اسرائیل نیل تا فرات کا خواب دیکھ رہا تھا آج امام خمینی کی بدولت امت اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور اسرائیل اپنے وجود کو ختم ہوتا دیکھ رہا ہے۔

دنیا بھر میں دہشت گردی کا جڑ امریکہ ہے- ملی یکجہتی کونسل

مقررین نے اسلامی ممالک اور تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی مظلوموں کے دفاع کے لیے بیداری اور ہوشیاری سے کام لیں اور انکی حمایت کے لیے اقدام کریں۔

دنیا بھر میں دہشت گردی کا جڑ امریکہ ہے- ملی یکجہتی کونسل

مقررین میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر عطاء الرحمن، عبدا لحق ہاشمی ، علامہ مقصود علی ڈومکی اور امام جعمہ سید ہاشم موسوی وغیرہ شامل تھے جبکہ بڑی تعداد میں شیعہ سنی علما اور شیخصات موجود تھیں۔/

نظرات بینندگان
captcha