پاکستان کے مختلف شہروں میں نماز عید کے بعد قدس اور کابل بربریت کے خلاف مظاہرے

IQNA

پاکستان کے مختلف شہروں میں نماز عید کے بعد قدس اور کابل بربریت کے خلاف مظاہرے

8:24 - May 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3509286
کوئٹہ، کراچی اور دیگر شہروں میں کابل کے سید الشھداء اسکول اور قدس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

 

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کیں جن میں  بچے بوڑھے جوان اور بچے سبھی شامل تھے شرکت کی ۔

ریلی کے شرکا نے جن میں بڑی تعداد میں طلبا کی تھی اللہ اکبر، امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور فلسطین نیز فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں نماز عید کے بعد قدس اور کابل مظالم کے خلاف مظاہرے

کوئٹہ میں نماز عید کے بعد مظاہرہ ہوا جسمیں کابل میں سید الشھداء اسکول پر تکفیری عناصر کے حملے کے ساتھ قدس شریف میں فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت میں نعرے لگائے گیے۔

 

دیگر شہروں سے بھی اسی طرح کے احتجاجی مظاہروں کی رپورٹس ہیں۔

 

اس سےپاکستان کے مختلف شہروں میں نماز عید کے بعد قدس اور کابل مظالم کے خلاف مظاہرے پہلے عید کی رات ابوتراب اسکاوٹ کی جانب سے کابل اسکول کے شہداء سے ہمدردی کے لیے شمع جلانے کی تقریب ہوئی جسمیں علما ، جوان اور بچوں نے شرکت کیں۔

قابل ذکر ہے کہ کابل میں رمضاں کے آخری دنوں میں تکفیری عناصر کے حملے میں سو کے قریب اسکول بچیاں شہید جبکہ سو سے زاید زخمی ہوئی تھیں اسی طرح بیت المقدس اور فلسطین کے مختلف شہروں میں ماہ مبارک رمضان خاص طور سے حالیہ دو ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت اور غاصب صیہونیوں کے خلاف وسیع پیانے پر مظاہرے ہوتے رہے ہیں جو مسجد الاقصی پر غاصب صیہونیوں کی جارحیت کی مذمت میں کئے گئے  ہیں اور اس مقدس مقام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے وہ اس مسجد میں  جمع ہوتے رہے ہیں اور مسجد الاقصی میں انھوں نے اعتکاف بھی کیا ہے جبکہ صیہونی فوجی ان فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور نتیجے میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک سات سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں -

 

نظرات بینندگان
captcha