افریقی اسٹار پر ایک نظر

IQNA

افریقی اسٹار پر ایک نظر

مراکش یا مغرب شمال مغربی افریقہ میں واقع ملک ہے ایٹلانٹیک اوشین کے ساحل پر اسکا لمبا کنارہ شمال سے جبرالٹر اور میڈیٹرانہ سے ملتا ہے۔ الجزایر، مغرب سے اٹلانٹیک اور جنوب کی سمت سے موریتانیہ سے ملتا ہے جبکہ شمالی سمت سے میڈیٹرانہ کے دریا سے جاملتا ہے۔

مراکش مغربی صحرا کی مالکیت کا دعویدار ہے اور سال ۱۹۷۵ سے اسکی نظارت کررہا ہے، رباط اس ملک کا دارالخلافہ ہے ۔ ہارون الرشید کے زمانے میں بغداد سے یہ ملک الگ ہوا اور عثمانی سلطنت کا حصہ بھی نہیں رہا ہے۔

مراکش ان عربی ممالک میں شامل ہے جو اپنی ثقافت کی پاسداری پر تاکید کرتا ہے تاہم فرانس اور اسپین کے زیرنگرانی رہنے کی وجہ استقلال کے لیے بھی کاوشیں کرنے لگا۔ اسلام یہاں کا رسمی مذہب ہے۔