ایکنا نیوز- موازین نیوز کے مطابق عراقی صوبہ صلاح الدین میں آپریشن کمانڈر عناد سعدون نے کہا ہے کہ حشد الشعبی فورسز کے تعاون سے حمرین اور شمالی تکریت کے علاقوں میں کارروائی کی گیی۔
انکا کہنا تھا کہ اس دوران داعش کے معروف مفتی حمید جسام الفلو کی موجودگی کی اطلاع پر انکو کارروایی کے بعد انجام تک پہنچایا گیا ہے۔
سعدون کا کہنا تھا: الفلو نے سال ۲۰۱۴ میں فتوی دیا تھا کہ الجبوری قبیلہ واجب القتل ہے اور انکی عورتین داعش کے لیے مباح ہیں جبکہ تکریت میں بائیس افیسروں کو انکے حکم پر پھانسی دی گیی تھی۔/