پاکستان کی ایران میں فوجی پریڈ پرحملے کی شدید مذمت

IQNA

پاکستان کی ایران میں فوجی پریڈ پرحملے کی شدید مذمت

13:05 - September 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3505129
بین الاقوامی گروپ: ایران کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ کےدوران دہشت گرد حملے میں کم از کم 9 فوجی جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق پاکستان نے ایران میں فوجی پریڈ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کےمتاثرین کے ساتھہے، ایران کے غمزدہ خاندانوں کے لیے پاکستان دعا گو ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہےاور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ایران کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ کےدوران دہشت گرد حملے میں 9 فوجی جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد فوجی لباس میں پریڈ دیکھنےآئے اور عوام پر فائرنگ کی۔

پولیس نے جوابی کارروائی میں تین دہشتگردوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے جبکہ ایک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

نظرات بینندگان
captcha