پاکستان؛ ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس اختتام پذیر، شام غریباں برپا+تصاویر

IQNA

پاکستان؛ ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس اختتام پذیر، شام غریباں برپا+تصاویر

8:00 - September 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3505128
بین الاقوامی گروپ: امام بارگاہوں میں شام غریباں کی مجالس، لاہور، کراچی ، فیصل آباد ، ملتان ، پشاور اورکوئٹہ سمیت ملک بھر میں ماتمی جلوس منازل پر پہنچ کراختتام پذیر، دن بھر سخت سیکیورٹی انتظامات، شام ہوتے ہی موبائل فون سروس کی بحالی شروع

ایکنا نیوز- ملک بھر سےجلوس برآمد ہوا جس کی سیکیورٹی کیلئے ہزاروں رضاکاروں کے علاوہ پولیس اور رینجرز جوانوں کے علاوہ رضاکار بھی تعینات رہے۔ جلوس کے راستے کنٹینر اور رکاوٹیں لگا کر سیل کئےگئے،،فضائی نگرانی بھی جاری رہی۔ جلوس کے راستے میں مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند،موبائل سروس معطل رہی۔ نماز ظہرین وقت پر ادا کی گئی جس کے بعد جلوس دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ عزاداروں کے لئے مشروبات کی سبیلیں لگائی گئیں۔ مرکزی جلوس میں شامل ہزاروں عزادار ماتم کرتے اور لبیک یا حسینؓ کی صدائیں بلند کرتے رہے۔ دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس مرکزی مقامات پر اختتام پذیر ہوا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قافلہ حسینی کی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس صبح آٹھ بجے علمدار روڈ پنجابی امام بارگاہ سے برآمد ہوا، جس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا نے کی۔ جلوس علمدار روڈ، طوغی روڈ، لیاقت بازار، پرنس روڈ اور میکانگی روڈ سے ہوتا ہوا دوبارہ علمدار روڈ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔

پاکستان؛ ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس اختتام پذیر، شام غریباں برپا

نظرات بینندگان
captcha