قاھرہ؛ «مسجد امام حسین» کی سیکورٹی سخت

IQNA

قاھرہ؛ «مسجد امام حسین» کی سیکورٹی سخت

10:49 - September 18, 2018
خبر کا کوڈ: 3505113
بین الاقوامی گروپ: عاشورا کے حوالے سے قاھرہ کے علاقے جمالیہ میں مسجد «امام حسین» کی سیکورٹی سخت کردی گیی ہے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے بوابه فیتو کے مطابق تاسوعا اور عاشورا کی مناسبت سے مسجد «امام حسین» میں قایم زیارت خانہ

ضریح امام حسین(ع) کو تین دن کے لیے زایرین کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق مسجد «امام حسین» میں نماز باجماعت کے لیے اوقات نماز سے صرف آدھا گھنٹہ قبل مسجد میں آنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ نماز کے فورا بعد مسجد بند کردی جائے گی۔

 

مسجد «امام حسین» آنے جانے والے راستوں پر سخت چیکنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ روایت کے مطابق مسجد «امام حسین» کے اندر قایم ضریح میں کہا جاتا ہے کہ اس میں امام حسین (ع) کا سر مبارک موجود ہے تاہم اس حوالے سے مختلف متضاد روایتیں بھی موجود ہیں۔

 

ہرسال مسجد امام حسین(ع) کو وزارت اوقاف کے حکم پر عاشورا کے دن بند کرائی جاتی ہے اور صرف نماز کی ادائیگی کی اجازت دی جاتی ہے۔

 

وزارت کے مطابق مسجد امام حسین(ع) کو سلفی اور شیعہ میں فسادات روکنے کے لیے اس دن بند کی جاتی ہے۔/

3747922

نظرات بینندگان
captcha