مصر؛ الازهر نے قدس شریف میں تشدد کی مذمت کردی

IQNA

مصر؛ الازهر نے قدس شریف میں تشدد کی مذمت کردی

8:28 - December 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3503953
بین الاقوامی گروپ: اسلامی مرکز الازھر نے ایک بیان میں قدس شریف میں پرامن مظاہرین پر صھیونی فورسز کی وحشیانہ کارروائی اور تشدد کی مذمت کی ہے

مصر؛الازهر نے قدس شریف میں تشدد کی مذمت کردی

 

ایکنا نیوز- اناتولی نیوز ایجنسی کے مطابق الازھر نے مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے حقوق کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

 

الازهر نے وحشیانہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدس شریف پر فلسطینیوں کاحق ہے اور اس حوالے سے انکی جدوجہد قابل قدر ہے۔

 

بیان میں دنیا بھر کے مظاہروں کی حمایت کرتے ہویے کہا گیا ہے کہ ان مظاہروں سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا قدس پر غلط فیصلے کو رد کرتی ہے۔

 

متعدد شہید اور زخمی

 

فلسطینی میڈیا کے مطابق جمعے کو مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صھیونی فورسز نے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے متعدد افراد کو زخمی اور شہید کردیا ہے

 

فسلطینی وزارت صحت کے مطابق جمعے کو مظاہرین پر تشدد اور فایرنگ کے نتیجے میں چار فسلطینی شہید اور دو سو سے زاید زخمی ہوگیے ہیں۔/

 

3672924

 

نظرات بینندگان
captcha